JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

امریکی نائب صدر نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو سخت پیغام بھجوا دیا

امریکی نائب صدر نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو سخت پیغام بھجوا دیا

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا کہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صبر جواب دے رہا ہے، جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا، ایرانی انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھیں گے۔


نامای میلپیغام