JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

امریکی جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، ایران

 امریکی جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت حاصل ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد آج اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس اہم پیش رفت سے قبل ایران کی جانب سے ایک مثبت اشارہ دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک کوئی مخالفانہ طرزِ عمل اختیار نہیں کیا جاتا، امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بحری آمد و رفت کے لیے کھلی ہے، تاہم تکنیکی تقاضوں کے تحت جہازوں کو ایرانی فورسز کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہوگا۔ایرانی حکام کے مطابق، علاقے میں متعین محفوظ بحری راستوں کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سفر بغیر کسی خطرے کے جاری رہ سکے۔


نامای میلپیغام