JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان دنیا کوامن کا تحفہ دینے کےلیےتیارہے،ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدرجے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کے وفد میں نائب صدرجےڈی وینس،جیرڈکشنراورسٹیووٹکوف شامل ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا، امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کی وابستگی کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہرکی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اوراس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیداراوردیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

اس سے پہلےایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ ہونے والے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے طیارے نے فرانس میں قیام کیا،پیرس میں طیارہ ایندھن بھرائی کے بعد اسلام آباد کیلئے دوبارہ روانہ ہوا۔

خیال رہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین بھی وفد میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کے لیے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔

ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں، ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں، اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔


نامای میلپیغام