JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

سپین کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے دینے سے انکار

 سپین کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے دینے سے انکار

  سپین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ٹرمپ کے سامنے ڈٹ گئے، امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سپین امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنے فوجی اڈوں کیاستعمال کی اجازت نہیں دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور یک طرفہ حملوں میں شامل نہیں ہوں گے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری ضروری ہے، سپین اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو ترجیح دیتا ہے، مسلح کارروائیوں کے بجائے بات چیت ہونی چاہیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد امریکی طیاروں کو ان اڈوں سے ہٹا دیا گیا، امریکی طیاروں کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم کے بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة