نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں دیور کی بھابھی سے مبینہ طور پر زیادتی،مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)دیور کی بھابھی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاں نتھوسویا میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر مستنصر حسین اپنی ہمشیرہ سے ملنے کے لیے گجرات گیا ہوا تھا،اسی دوران اس کا دیور جبران مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق واقعہ کی مکمل تفتیش جاری ہے اور میرٹ پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔