JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

معروف سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض ہسپتال سے ڈسچارج ،تیزی سے صحت یاب



 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ) تحصیل نوشہرہ ورکاں کے معروف سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض شدید علالت کے باعث ہسپتال سے ڈسیچارج ہو کر گھر منتقل ہو گئے ۔ تاہم طبیعت میں اب نمایاں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عرفان ریاض کو تقریبا 3ہفتے قبل معمولی بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ابتدائی طور پر گوجرانوالہ کے چٹھہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔ رپورٹس میں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث سانس لینے میں شدید دشواری پیدا ہو گئی۔بعد ازاں مزید بہتر علاج کے لیے انہیں لاہور کے نیازی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی ماہرین نے مختلف ٹیسٹ اور علاج کا آغاز کیا تاہم صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہ آنے پر انہیں ڈاکٹر ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں پاکستان کے معروف پلمونولوجسٹ پروفیسر کی سربراہی میں تین رکنی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج شروع کیا۔ تفصیلی رپورٹس میں نمونیہ کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹروں کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا کہ آپریشن کے دوران کسی مریض سے نمونیہ کا وائرس منتقل ہونے کے باعث پھیپھڑوں کو شدید متاثر کیا۔سانس کی تکلیف بڑھنے کے باعث ڈاکٹر عرفان ریاض کو چند روز کے لیے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں وہ تقریبا پانچ روز تک زیر علاج رہے۔ بعد ازاں طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ۔اور تقریبا2ہفتے تک ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہے ۔طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسیچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ۔اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔اہل علاقہ اور ان کے مریضوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر عرفان ریاض کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔ ڈاکٹر عرفان ریاض نے صحت میں بہتری آنے پر اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی دعائو ں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انہیں دوبارہ صحت نصیب ہو رہی ہے۔


نامای میلپیغام