نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں سلیمان انصاری کی ہدایت پر سرویلنس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران۔۔۔
خالد حسین کو واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور موقع پر غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے شواہد قبضہ میں لے لیے مقامی پولیس نے ایس ڈی او سکندر ریاض کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
