اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کا دورہ کڑیال روڈ بازار
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کا دورہ کڑیال روڈ بازار، دکانداروں کو وارننگ ، اشیا ریٹ لسٹ سے زیادہ بیچنے پر قانونی کاروائی ہو گی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال تفصیلات کے مطابق الصبح اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے بازار کا دورہ کیا ، مختلف دوکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کیں ، خریداری کرتے شہریوں سے ریٹ کے حوالے سے معلومات لیں ، ان کے ہمراہ پیرا فورس اہلکار بھی موجود تھے ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک میں دوکانداروں کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ہم وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی سستے داموں شہریوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹیم جن میں تما م پرائس کنڑول مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں میں اشیاء خورد نوش کو ریٹ لسٹوں کے مطابق فراہمی کویقینی بنانے کے لیے گیلڈ میں موجود ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایک شکایات سیل قائم کیا گیا جو شہرہوں کی شکایات پر فوری گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرے گا ، گراں فروشوں اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔


