JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ڈار سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، متنوع شعبوں میں تعاون پر زور

 ڈار سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، متنوع شعبوں میں تعاون پر زور 

دو طرفہ تعلقات ، امن و سلامتی کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال آٹزم مشاورتی بورڈ اجلاس، ادارے کیلئے کمیٹی کے کام اطمینان کا اظہار

 نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امر یکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و سلامتی کیلئے مشترکہ کوششوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلی سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثنا نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت آٹزم کے لئے قائم کئے جانے والے سینٹر آف ایکسیلنس کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے ادارے کیلئے مقام کے تعین اور جدید ترین سہولیات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کمیٹی کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معیاری خدمات کی فراہمی، تربیت یافتہ ماہرین، خصوصی طرز تعمیر اور کی اہمیت پر زور دیا تاکہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے عالمی معیار کی بحالی، تعلیم، علاج معالجہ اور تحقیق کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔


نامای میلپیغام