JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

پاکستان اور چین کی زرعی و لائیواسٹاک شعبے میں تاریخی شراکت داری

 پاکستان اور چین کی زرعی و لائیواسٹاک شعبے میں تاریخی شراکت داری 

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے زرعی و لائیوسٹاک شعبہ میں شراکت داری میں اہم سنگِ میل عبور ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے لائیوسٹاک اور زرعی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

یہ پیشرفت جنوری میں چینی وفد کے پاکستان دورے اور 2026 چین-پاکستان ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے بعد سامنے آئی۔چین کے جینان اینیمل ہسبنڈری انڈسٹری کرافٹسمین کالج نے پاکستان میں پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گو ڈیری کے ساتھ دو اہم معاہدے کیے ۔یہ معاہدے پاکستان-چین اینمیل ہسبنڈری اور ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹرکے قیام کی راہ ہموار کریں گے ۔چین کا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمیل سائنسز کے ساتھ مشترکہ تربیتی بیس قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔



نامای میلپیغام