JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں: راڑیانوالہ میں موٹر سائیکل اور وین میں تصادم، نوجوان جاں بحق، دو زخمی

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)نواحی گاں راڑیانوالہ میں دھند کے باعث موٹر سائیکل اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں18سالہ عبداللہ ولد عبدالمجید سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق21سالہ ابیہ افشاں دختر عبدالمجید اور13سالہ حسین ولد عبدالمجید کو دائیں ٹانگ کی ہڈی فریکچر سمیت دیگر چوٹیں آئیں۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دھند کے موسم میں ٹریفک کنٹرول کے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔


نامای میلپیغام