نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد یوسف کے جواں سالہ بیٹے ذیشان یوسف کرغستان میں انتقال کر گئے بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد یوسف کے جواں سالہ بیٹے ذیشان یوسف رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ذیشان یوسف حصولِ تعلیم کے سلسلے میں کرغستان میں مقیم تھے جہاں وہ دو روز سے علیل تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی میت کو پاکستان لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ میت ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی، جس کے بعد ان کی تدفین ان کے آبائی شہر میں کی جائے گی۔اہلِ علاقہ، صحافتی و سماجی حلقوں نے چوہدری محمد یوسف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
