وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کے باعث پنجاب کو 5 لاکھ ٹن سے زائد آلو کی ایکسپورٹ کے آرڈر مل گئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں روایتی کھیتی باڑی سے جدید زراعت تک کسان کی تقدیر بدلنے والے بڑے فیصلے کیے گئے جس میں کسان کو خود مختار بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر انٹرنز اب اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کا حصہ ہوں گے جس کی منظوری دے دی گئی ہے، انہوں نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ روف ٹاپ ہائیڈرو پونک پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے۔
پنجاب میں فوڈ سکیورٹی کا نیا دور-- مریم نواز کی ہائیڈرو پونک سکیم سے سبزیوں کی پیداوار 32 گنا تک بڑھنے سکے گی، جنوبی پنجاب تھل ایریا کی7 ملین ایکڑ اراضی کوٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل ایریا کے تحت قابل کاشت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے فیز کی منظوری دے دی، گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5لاکھ سے 7 لاکھ روپے کر دی۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ آن فارم رین ہارویسٹنگ کیلئے گرانڈ ری چارج ویل /کنواں بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرایا گیا ہے، گرانڈ ری چارج ویل /کنواں کے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائے گا، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایک ہزار گرانڈ ری چارج ویل /کنواں پر5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ایک ہزارآن فارم رین ہارویسٹنگ پونڈ پر70فیصد سبسڈی دی جائے گی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ماڈل ایگریکلچر مال پر 462 ملین روپے کی ریکارڈ سیل کی گئی، 50کلو میٹر تک ماڈل ایگریکلچر مال سے ہوم ڈیلیوری بھی دی جائے گی جبکہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں سے فردا فردا رابطوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
محکمہ زراعت پنجاب 50 نئے بلڈوزر بھی خریدے گا، اپنا کھیت، اپنا روزگار کے تحت فی ایکڑ 50 ہزار فنانشل سپورٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، 16.5 ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل، 22.30 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔
