JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

امریکا کے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطی منتقل

امریکا کے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطی منتقل

  امریکا نے اپنے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطی منتقل کر دیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آدھے سے زیادہ جنگی طیاروں کو یورپ میں قائم اڈوں پر اتارا گیا، یہاں سے یہ بات قابلِ غور ہے کہ امریکا نے اپنے جنگی طیاروں کو عین اس وقت منتقل کیا ہے جب خطے میں ایران امریکا جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا، اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ قریب ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تاریخی موقع ہے کہ ہم غیر معمولی معاہدہ طے کریں، ایسا معاہدہ جو باہمی خدشات کا حل پیش کرے، معاہدہ تب ہی ممکن ہے جب سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة