JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

آوارہ کتوں کی بھرمار، اہلِ علاقہ خوف و ہراس کا شکار



نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاں ببر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اہلِ علاقہ کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ آوارہ کتوں کے غول آئے روز گھومتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کتوں کے ایک غول نے مویشیوں پر حملہ کر کے متعدد بکریوں کو چیر پھاڑ دیا، جس سے مقامی افراد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث فجر کی نماز کے لیے مسجد جانے والے بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ کئی مواقع پر آوارہ کتے مسجد کے باہر بیٹھے رہتے ہیں، جس سے نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی شہریوں نے میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مثر مہم شروع کی جائے تاکہ اہلِ علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں اور کسی بڑے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة