JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

دوہزار چھبیس میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر


 دوہزار چھبیس میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر

لاہور:دوہزارچھبیس میں سولر پینلز کی قیمتوں میں5سے10فیصداضافہ کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین میں ماڈیولز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں امپورٹ ہونے والے سولر پینلز پر پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ 2026 کے شروعات میں ہی پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں بڑھیں گی، اس وقت اگر فی واٹ سولر پینل کی قیمت 27 یا 28 روپے ہے تو یہ بڑھ کر 38 یا 39 روپے تک جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق2025 میں چین کی کچھ پالیسی تبدیلیوں جیسے وی اے ٹی ریبیٹ کا خاتمہ اور پیداوار میں جزوی کمی کی وجہ سے سولر ماڈیولز کی قیمتوں میں تقریبا 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حسنات خان کے مطابق حالیہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریبا 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث آنے والے مہینوں میں سولر پینلز کی طلب میں کمی متوقع ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کسی بڑے اضافے کا امکان کم ہے اور ریٹس قابو میں رہیں گے۔ان کے مطابق 2026 کے دوران بھی مارکیٹ میں مجموعی طور پر قیمتوں کے استحکام کا امکان ہے، اگرچہ چین میں سولر ماڈیولز کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے اثرات محدود رہنے کی توقع ہے اسی لیے مستقبل میں سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریبا 5 سے 10 فیصد تک اضافہ ممکن ہے تاہم کسی غیر معمولی یا شدید مہنگائی کے امکانات نظر نہیں آتے۔


نامای میلپیغام