JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں: شدید دھند کے باعث المناک ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

 نوشہرہ ورکاں میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار نوجوان سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جو بابا کاسمٹکس فیکٹری میں نائٹ شفٹ مکمل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا۔ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے حسنین کی موٹر سائیکل سڑک پر موجود گدھا گاڑی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اسے شدید نوعیت کی اندرونی چوٹیں آئیں۔حادثے کے فورا بعد مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ شہریوں نے شدید دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سڑکوں پر غیر مناسب طور پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


نامای میلپیغام