JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف

 پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف 

آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کودرپیش فنگر پرنٹس کی تصدیق میں تکنیکی مسائل کے معاملے پرڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹس تصدیق کا نیا نظام متعارف ہوگیا۔

پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے با آسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے،فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔

 ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں،نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی پر با آسانی فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ 

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے، شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة