JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

مریم نواز کا سکول گرائونڈز شام کو عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کا حکم

مریم نواز کا سکول گرائونڈز شام کو عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کا حکم 

پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت میں مرکزی مقام دلانے کی ہدایت ،غیر قانونی درخت کاٹنے کے واقعات کا سدباب کیا جائیگا گوگل سکالرز کے ذریعے 50ہزار کورسز کرائے جائینگے ، بریفنگ، وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس ، محکموں کا احتساب جاری

لاہور:وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت مسلسل تیسرے روزبھی صوبے میں شفافیت کے لئے پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب کیا گیا۔وزیراعلی نے صحت مند سرگرمیوں کے لئے پنجاب بھر میں سکول گرانڈز شام کو عوام کے لئے کھولنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ۔ اجلاس میں ہرمنسٹری،ہر محکمہ اور ہر سیکرٹریز سے مکمل جواب طلبی کی گئی۔اس موقع پرنئے پراجیکٹس سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں لگاتار6 گھنٹے ایجوکیشن، ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر کے ہر شعبے سے متعلق امورکی جانچ پڑتال اورتفصیلی بریفنگ لی گئی۔ مریم نواز نے پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے لیے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کی سکیم کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

محنت کشوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت خصوصی قرضے دئیے جائیں گے ۔ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ ریلوے ٹریک، سڑکوں اور نہروں کے کنارے شجرکاری کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت کے لئے پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے سے 20 منٹ پہلے مطلع کرنے والا جدید فائر الارمنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ پنجاب کے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سپیشل سینسنگ سسٹم کے ذریعے غیر قانونی درخت کاٹنے کے واقعات کا فوری سدباب کیا جائے گا۔مریم نواز نے شریمپ فارمنگ کی توسیع کے لئے 50ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا فیسبلٹی کا پلان طلب کر لیا۔ نوجوان نسل کی رہنمائی اور مثبت کردار کی پرورش کے لئے سکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرانے کا حکم دیا ہے ۔پنجاب کے طلبہ کو ایڈوانس عالمی ٹریننگ تک رسائی کے لئے گوگل سکالرز کے ذریعے 50 ہزار کورسز کرائے جائیں گے ۔ پنجاب کے 90فیصد کالجز کے ریگولر پرنسپل کی تعیناتی مکمل کر لی گئی۔

تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولرتعیناتی کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دے دی۔ ایمینیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے ذریعے 3 لاکھ ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی۔ ماحولیات کی مستقل مانیٹرنگ کے لئے سیف سٹی میں سموگ اینڈ کمانڈ اینڈ کنڑول وائر روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ ٹائر جلانے ، چربی پگھلانے اور بیٹریاں جلانے کے سدباب کے لئے سیالکوٹ میں 31 ٹینریزکو مخصوصی انڈسٹری زون میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزیراعلی نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر خاتون ہر حیثیت میں قابل احترام ہے ، تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں۔ پنجاب خواتین کے لئے محفوظ ہے ، محفوظ ترین بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین کے لیے تشدد سے پاک، محفوظ معاشر ہ تہذیب و ترقی کی ضمانت ہے ۔خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة