JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا

مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا

بیس روپے کا کرایہ،طلبہ، بزرگوں،خواتین اور سپیشل پرسن کے الیکٹرو بس پر سفر بالکل مفت

(رائو دلشاد)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے پہلے اور سب سے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا۔45 ای بسوں کے فلیٹ سے پوٹھوہار ریجن کی پہلی گرین پبلک ٹرانسپورٹ کی لانچنگ کی۔پوٹھوہار کے دل راولپنڈی کی سڑکیں چمک دمک گئیں۔ تقریب میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اہل راولپنڈی کی آنکھیں فخر اور خوشی سے جگمگا اٹھیں۔پنڈال میں عوام نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا نعرے لگا کر پرتپاک استقبال کیا۔پنڈال وزیراعلی مریم نواز تیرے چاہنے والے---پنڈی والے--پنڈی والے کے نعروں سے گونج اٹھا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر الیکٹرو بس کا علامتی افتتاح کیا۔راولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 تک کرنے کا اعلان کیا۔ضلع جہلم کی عوام کو 15، چکوال میں 15 اوراٹک میں بھی 15 الیکٹرو بسوں کا تحفہ ملے گا۔راولپنڈی ڈویژن کے عوام  ماحول دوست،ائیر کنڈیشنڈ،سی سی ٹی وی کیمروں لیس شاندار اور آرام دہ الیکٹرو بس میں سفر کریں گے۔ 20 روپے کا کرایہ،طلبہ، بزرگوں،خواتین اور سپیشل پرسن کے الیکٹرو بس پر سفر بالکل مفت ہے۔راولپنڈی شہر میں کے الیکٹرو بس کا روٹ ریلوے اسٹیشن سے ہمراہی بس ٹرمینل اور دوسرا روٹ فوارہ چوک سے کورال چوک تک ہوگا۔الیکٹرو بس راولپنڈی کا تیسرا روٹ صدر اسٹیشن سے منور کالونی اور چوتھا روٹ ماریر چوک سے موٹر وے چوک تک طویل ہوگا۔تقریب سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے خطاب کیا۔



نامای میلپیغام