JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

نوشہرہ ورکاں: پولیس کی بڑی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

 نوشہرہ ورکاں: پولیس کی بڑی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار، 3کلو 240گرام ہیروئن برآمد

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 3کلو 240گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر ضیافت باٹھ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دورانِ گشت اور ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے **رمضان نامی منشیات فروش کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر ضلع بھر میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی پی او محمد ایاز سلیم نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او ضیافت باٹھ اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔

ایس ایچ او ضیافت باٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس زہرِ قاتل سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق، منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم جاری ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو فوری طور پر دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔




الاسمبريد إلكترونيرسالة