چوہدری فقیر حسین گجر کے انتقال پر محسن گجر آف یونان کا اظہار تعزیت
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)چوہدری فقیر حسین گجر انتقال کر گئے ،گائو ں فتح کی میں سپرد خاک نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ اور عزیز و اقارب کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کی بزرگ سیاسی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل و سابق ممبر ضلع کونسل گوجرانوالہ چوہدری فقیر حسین گجر تقریبا 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم بلڈ شوگر اور گردو کے عارضہ میں مبتلا تھے مرحوم کی نماز جنازہ انکے گاں فتح کی میں ادا کر دی گئی جبکہ نٹھرکے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت محسن گجر آف یونان نے انکے بیٹے سابق ناظم و سابق چیئرمین یونین کونسل پھمہ سرائے ،چوہدری جمیل حسین گجر اور چوہدری عبد الحمید گجر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور شریف النفس انسان تھے ۔