JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

دو سال سے مردہ قرار دی گئی دلہن زندہ نکلی

اتر پردیش:  بھارت میں دو سال سے مردہ قرار دی گئی دلہن زندہ نکلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع اورئیہ میں دو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اب وہ زندہ مل گئی ہیں۔

خاتون کی گمشدگی کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پہلے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی، مگر بعد میں عدالت کے حکم پر شوہر سمیت 7 افراد کے خلاف قتل برائے جہیز سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ اور سرویلنس ٹیم نے تحقیقات کے دوران خاتون کو زندہ تلاش کر لیا۔

اورئیہ کے سرکل آفیسر اشوک کمار سنگھ کے مطابق خاتون شادی کے ڈیڑھ سال بعد لاپتہ ہوئی تھی اور عدالت کے حکم پر سسرال والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اب پولیس خاتون سے تفتیش کر رہی ہے کہ وہ کہاں اور کیوں غائب رہی، اور سسرالیوں پر عائد الزامات کی حقیقت کیا ہے۔


نامای میلپیغام