JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

مریم نواز کی سرکاری اراضی پر گندم کاشت کرنے کی ہدایت :صفائی ورکر ز بھرتی کرنیکی منظوری



مریم  نواز  کی  سرکاری  اراضی  پر  گندم  کاشت  کرنے  کی  ہدایت :صفائی  ورکر ز  بھرتی  کرنیکی  منظوری 

لاہور: وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرکاری زرعی اراضی پر گندم کاشت کرنے کی ہدایت کردی جبکہ صفائی کے انتظامات کیلئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

وزیراعلی کی زیر صدارت گزشتہ روز 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس ہوا،جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا گیا جبکہ انہیں الیکٹروبس پراجیکٹ اور فلڈ سروے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ، الیکٹروبس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈقائم کرنے کی ہدایت کی گئی ،ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ کاکہاگیاجبکہ شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعلی نے پنجاب بھر میں میسر سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ زراعت کو سرکاری اراضی پر گندم کا بہترین بیج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے تسلسل پر برہمی کااظہار کیا اورکہا کہ آوارہ کتوں کے کا ٹنے سے شہریوں بالخصوص بچوں کا زخمی ہونا قطعی طورپر نا قابل برداشت ہے ،ایسے واقعات کا تدارک کیاجائے ۔

مریم نواز نے سرکاری ونجی سکولوں کے سامنے روڈز پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے ،طلبہ کی سیفٹی یقینی بنانے کیلئے روڈزپرنجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتارکم کرنے کے بورڈزنصب کرنے اورپنجاب بھر میں 5ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال اور مرمت یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ۔انہوں نے پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ شہروں و دیہات کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااورنہ ہی غفلت برداشت ہے ۔ اجلاس میں صفائی کیلئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔مریم نواز نے ٹیچرز ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ معلم اعظم حضرت محمد پر کروڑوں درود وسلام پیش کرتے ہیں،استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے ۔دوسری طرف مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی مری روڈ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ،خستہ حال سڑک کو گرین کوریڈور میں تبدیل کر دیا گیا ۔وزیراعلی نے اہالیان راولپنڈی کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے ہر شہر کو جدید، صاف ستھرا، سرسبز اور بہترین سہولیات کی مثال بنا کر رہوں گی۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة