نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں باپ نے اپنی بیٹی اور بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا،وجہ سامنے آگئی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)تھانہ کوٹ لدھا کے نواحی گائو ں جلہن میں رشتہ کے تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، گھریلو جھگڑے اور رشتہ کے تنازع نے خوفناک صورت اختیار کر لی جب ملزم نے طیش میں آ کر اپنی بیوی اور نوجوان بیٹی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کیے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ لدھا پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاقہ میں اس افسوسناک واقعے کے بعدفضا سوگوارہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
