نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)نوشہرہ ورکاں کی ہونہار بیٹی سیماب طارق نے اپنی محنت، والدین کی دعائو ں اور اے ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ کی رہنمائی سے انگلینڈ کا ویزا حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیماب طارق نے کہا کہ یہ لمحہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ میرے والدین کے لیے بھی ایک عظیم خوشی کا لمحہ ہے۔ ان کی دعائو ں اور قربانیوں کے بغیر یہ سفر ممکن نہ تھا۔ آج ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور فخر کی چمک دیکھ کر میرا دل مطمئن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ اے ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ نے میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس موقع پر انجینئر آفتاب شاہ، ڈائریکٹر اے ایس ایجوکیشن کنسلٹنٹ نے کہا کہ سیماب طارق جیسے باصلاحیت طلبہ کی کامیابی ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مزید پاکستانی طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول کے لیے بیرونِ ملک مواقع فراہم کیے جائیں۔