JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پنک موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا قیام خواتین کے اعتماد کی پہچان:سی ٹی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر عائشہ بٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں خواتین کیلئے پنک موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا قیام خواتین کے اعتماد کی نئی پہچان ہے ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹان میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موبائل یونٹ خواتین کو انصاف، رہنمائی اور لائسنسنگ سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔سی ٹی او نے بتایا کہ اس موبائل یونٹ کے ذریعے خواتین نہ صرف اپنی شکایات درج کرا سکیں گی بلکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام لائسنسنگ سہولیات بشمول لرنر لائسنس، ریگولر لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس اور تجدید بھی موقع پر دستیاب ہوں گی۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة