اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسیں اور ایک ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ ورکاں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں جبران، امجد پرویز، اذان علی، رخسانہ اور نسرین شامل ہیں، جبکہ شبانہ، مجیدہ، آمنہ اور انعم شدید زخمی حالت میںہسپتال زیرِ علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے متاثرین کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے مختار کالونی جناح روڈ سے بتایا گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں اور سڑکوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔