JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

نوشہرہ ورکاں میں گیس سلنڈر دھماکہ! 5 افراد جھلس گئے، 2 کی حالت تشویشناک


نوشہرہ ورکاں:(سٹی رپورٹر )تتلے عالی روڈ پر بالمقابل جمال بیٹری سروس اور کچا خانمسلمان روڈ کو ملانے والے 30 فٹ بازار میں قائم گیس سلنڈر ری فلنگ کی دوکان میں خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد حنیف نامی دکاندار اپنی ری فلنگ دوکان پر ایک گاہک جاوید کے سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا۔ ری فلنگ مکمل ہونے کے بعد سلنڈر میں گیس لیکج چیک کرنے کے لیے ماچس جلانے کی کوشش کی گئی  اور اسی لمحے ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس نے پورے بازار کو لرزا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دکاندار حنیف، شاگرد اصغر، ہمسایہ قیصر، ہمسایہ سیٹھ احسان اللہ اور گاہک جاوید جھلس گئے۔ دھماکے سے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور دوکان لمحوں میں جل کر خاکستر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ بڑے سلنڈر میں گیس لیکج تھی، جس کا دکاندار کو علم نہیں تھا۔ آگ لگنے کے فورا بعد سیٹھ احسان اللہ(سر بشیر بھوروی کے چھوٹے بھائی) نے خود کو بچانے کے لیے دوکان کے سامنے موجود پانی میں چھلانگ لگا دی ، مگر شدید جھلسنے کے باعث ان کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے، جبکہ شہریوں نے گیس ری فلنگ کے غیر محفوظ کاروبار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة