JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

نوشہرہ ورکاں: گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

 نوشہرہ ورکاں: گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر) تتلے عالی روڈ پر چند روز قبل ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی، گریڈ اسٹیشن کا رہائشی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی روڈ پر واقع محمد حنیف نامی دوکاندار کی گیس ری فلنگ کی دوکان میں چند روز قبل ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک گاہک اپنے گیس سلنڈر کی ری فلنگ کرانے آیا، اور دوکان پر معمول کے مطابق سلنڈر کی لیکج چیک کرنے کے لیے ماچس سے شعلہ جلایا گیا ۔ بدقسمتی سے سلنڈر میں لیکج موجود تھی، جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان  شعلوں کی لپیٹ میں آگئی 

جس کے نتیجہ میں دوکاندار  محمد حنیف، گاہک جاوید ،ہمسایہ  قیصراور شاگرد محمد اصغراور دیگرایک فرد بری طرح جھلس گئے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کیا تھا۔

تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ اب تک محمد حنیف، قیصر اور محمد اصغر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ چوتھا زخمی گاہک گریڈ اسٹیشن کا رہائشی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة