پیدائش پربدل جانیوالی 2بچیوں کی 35سال بعد ملاقات
گراز (نیٹ نیوز)آسٹریا میں پیدائش کے وقت ہسپتال کی غلطی سے بدل جانے والی دو بچیاں آخرکار 35 سال بعد ایک دوسرے سے مل گئیں۔یہ واقعہ اکتوبر 1990 میں شہر گراز (Graz) کے ایک ہسپتال میں پیش آیا تھا۔۔۔
جہاں ڈورس گرونوالڈ اور جیسیکا بامگارٹنر قبل از وقت پیدا ہوئیں، دونوں بچوں کو غلطی سے ایک دوسرے کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔ ڈورس کو اس وقت حقیقت کا علم ہوا جب وہ خون عطیہ کرنے گئی اور پتہ چلا کہ اس کا بلڈ گروپ والدہ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ جیسیکا کو بھی بعد میں پتہ چلا کہ اس کا بلڈ گروپ والدین سے میل نہیں کھاتا، جیسیکا نے فیس بک کے ذریعے ڈورس سے رابطہ کیا اور کچھ عرصے بعد دونوں نے ملاقات کی۔ڈورس گرونوالڈ نے اپنی جذباتی کیفیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جیسیکا سے ملنا ایک ناقابلِ یقین احساس تھا، بالکل ایسے جیسے میں اپنی بہن سے ملی ہوں۔