سعودی عرب، 12 ہزار سال پرانے نقوش والے پتھر دریافت
ریاض:شمالی سعودی عرب کے ہائل نامی خطے میں ال نفود الصحرا میں ایسے پتھر ملے ہیں جن پر 12000 سال پرانا نقش و نگار والا پتھر دریافت ہوا ہے۔
گرین اریبیا پراجیکٹ کے تحت تعمیری کام کرنے کے دوران یہ دریافت ہوئی جس میں سعودی ہیریٹیج کمیشن اور بین الاقوامی تحقیقی ٹیمیں شامل ہیں۔ پتھروں پر کندہ نقش و نگار تقریبا 11,400 سے 12,800 سال پرانے ہیں یعنی تقریبا 12,000 سال پہلے کے زمانے میں بنائے گئے ۔ مجموعی نقوش کی تعداد تقریبا 176 پتھر ہیں۔ ان میں سے تقریبا 130 نقوش لائف سائز ہیں۔ اس پر جانوروں کی تصاویر شامل ہیں جیسے اونٹ، ہرن، گھوڑے ، ولڈبیسٹ اور ایک عورت جو معدوم شدہ نسل سے ہے کچھ نقش اتنے بلند جگہوں پر بنائے گئے ہیں کہ کندہ کرنے والے پورے نقش کو مکمل دیکھ ہی نہ سکتے ہوں۔