JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

شناختی کارڈ پر والدین کا نام درست کرانے کا طریقہ جانیے؟



 شناختی کارڈ پر والدین کا نام درست کرانے کا طریقہ جانیے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کرانے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، اس کے لئے کیا کیا دستاویزات درکار ہوں گی؟

تفصیلات کے مطابق نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے شہریوں کی سہولت کے لیے کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ (CNIC) پر والد یا والدہ کے نام کی درستگی کے لیے واضح اور مرحلہ وار طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جا کر یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، مرکز پر بایومیٹرک تصدیق کے بعد اصلاحی درخواست وصول کی جاتی ہے، جس میں درست اور غلط نام واضح طور پر درج کرنا لازمی ہے۔ افسر کی جانب سے معلومات کی تصدیق کے بعد شہری کو نیا فوٹو اور دستخط فراہم کرنا پڑ سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانے کے بعد مقررہ فیس (معمولی یا فوری) وصول کی جاتی ہے اور درخواست گزار کو ایک ٹریکنگ سلپ دی جاتی ہے، جس کے ذریعے کارڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی جاسکتی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد درست شدہ CNIC مرکز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اہم شرائط:۔

اگر والد یا والدہ حیات ہیں تو ان کی بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں وفات پاچکے ہوں تو درست ریکارڈ رکھنے والے کسی بھی بھائی یا بہن کی بایومیٹرک شہادت درکار ہوگی۔

والدین کے انتقال کی صورت میں دو بہن بھائیوں کی گواہی لازمی ہوگی۔

نادرا حکام کے مطابق یہ نیا طریقہ کار شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شناختی کارڈ کے ریکارڈ کو زیادہ مستند بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة