JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا





 رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

اسلام آباد:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔

سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔

22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ 


نامای میلپیغام