JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

جدید خصوصیات کی حامل الیکٹرک گاڑی لانچ ، قیمت اور دیگر تفصیلات



 جدید خصوصیات کی حامل الیکٹرک گاڑی لانچ ، قیمت اور دیگر تفصیلات

اسلام آباد: گاڑیوں کیشوقین افراد کے لئے اچھی خبر، جیکو جے 7 کی لانچ کے ساتھ، ایک اور الیکٹرک ایس یو وی- اوموڈا ای 5  نے بھی پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے، جو بڑھتے ہوئے الیکٹرک ایس یو وی سیکٹر کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

متعارف کرائی گئی الیکٹرک ایس یو وی Omoda E5 کی لمبائی 4424 ملی میٹر، چوڑائی 1830 ملی میٹر، اونچائی 1588 ملی میٹر رکھی گئی ہے، وہیل بیس 2630 ملی میٹر، فالو می ہوم فنکشن کے ساتھ آٹومیٹک ہیڈلائٹس نصب کی گئی ہیں۔، LED ہیڈلائٹس + ٹیل لائٹس + رئیر فوگ لائٹس + ہائی مانٹڈ اسٹاپ لائٹ

کارنرنگ لائٹ فنکشن کے ساتھ LED فرنٹ فوگ لائٹس، شارک فن اینٹینا، روف ریلز + روف اسپوائلر + بوٹ لِڈ اسپوائلر، بارش کا احساس کرنے والے فرنٹ وائپرز، رئیر وائپر + ونڈ شیلڈ ڈیفروستر، پاور ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز + فولڈنگ سائیڈ مررز + ٹیل گیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

گاڑی میں 5 سیٹیں، 8 اسپیکر سونی سانڈ سسٹم (4x اسپیکر، 4x ٹویٹرز)، AM/FM ٹونر، بلوٹوتھ، 50W وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، فرنٹ USB ٹائپ A اور C (چارج اور ڈیٹا)، رئیر USB ٹائپ A اور C (چارج) بھی نصب ہے۔

اسٹوریج باکس اور AC وینٹ کے ساتھ فرنٹ سینٹر کنسول آرمریسٹ، 4 دروازوں میں بوتل ہولڈرز (2x فرنٹ، 2x رئیر) اور دیگر جدید فیچر شامل ہیں۔

پاور اور کارکردگی موٹر کی قسم: پرماننٹ میگنیٹ سنکرونس موٹر، زیادہ سے زیادہ پاور: 150 کلو واٹ، زیادہ سے زیادہ ٹارک: 340 نیوٹن میٹر، زیادہ سے زیادہ ہارس پاور: 204 ہارس پاور۔

بیٹری لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LiFePO4) کی لگائی گئی ہے جس میں 61 کلو واٹ آور کی گنجائش ہے، چارجنگ پورٹ کی جگہ فرنٹ گرِل پر رکھی گئی۔

ایمرجنسی اسٹاپ سگنل، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر (تمام سیٹوں کے لیے)، چائلڈ سیفٹی لاکس (پچھلے دروازوں پر)، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز جبکہ ڈرائیور اور فرنٹ مسافر کے ایئر بیگز (کل 2) نصب کئے گئے، ریورس کیمرہ، 360 ارانڈ ویو مانیٹر بھی لگایا گیا ہے۔

قیمت اور بکنگ کی تفصیلات

ایس یو وی Omoda E5 کی 61 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ ایکس شوروم قیمت 8,990,000 روپے ہے، جس میں بکنگ کی رقم 1,700,000 روپے ہے اور اس کی ڈیلیوری کا اندازہ وقت 2.5 مہینے ہے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة