JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

والدہ بہت زیادہ پڑھاتی ہیں بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا



والدہ بہت زیادہ پڑھاتی ہیں بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

نئی دہلی:بھارت میں زیادہ وقت تک پڑھانے پر بچہ والدہ کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

آپ کو فلم تارے زمین پر تو یاد ہوگی جہاں ننھے ایشان نند کشور اوستھی کو کتابوں اور توقعات کے بوجھ تلے دبا ہوا محسوس کیا گیا جب اسے آرٹ ٹیچر نے بچایا؟

تاہم بھارت میں ایک بچہ ماں کی شکایت لے کر سیدھا تھانے پہنچ گیا جو اسے ہر وقت پڑھنے پر مجبور کررہی تھیں۔

یہ واقعہ ٹان پولیس اسٹیشن میں پیش آیا، جہاں افسران چوری، جھگڑوں اور ٹریفک افراتفری سے متعلق معاملات کو نمٹانے کے عادی ہیں لیکن پڑھائی کے خلاف کبھی نہیں۔

ستیہ نارائن پورم گلابیتھوٹا کا رہنے والا بچے نے انچارج افسر سے ملاقات کی اور الزام لگایا کہ اس کی ماں اسے ہر وقت پڑھنے کا کہہ کر اس پر دبا ڈال رہی ہے۔

اگرچہ اہلکار نے بچے کی بات تحمل سے سنی، لیکن اسے اس وجہ کو سمجھنے کے بعد اپنی ہنسی پر قابو رکھنا پڑا جس نے بچے کو شکایت کرنے پر اکسایا۔

اس نے خاتون کو تھانے بلایا اور معلومات اکٹھی کیں کہ وہ سنگل پیرنٹ ہے، اس کے دو بیٹے ہیں اور وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد تنہا ان کی پرورش کر رہی ہے۔ وہ اپنے خاندان کو چلانے کے لیے ایک دکان پر طویل وقت تک کام کرتی ہے۔ بڑی مشکل سے وہ اپنے چھوٹے بیٹے کو اچھی تعلیم دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اے سی پی نے ایک کونسلر بن کر لڑکے کو سمجھایا کہ نظم و ضبط کتنا ضروری ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ میں نے بچے کو کہا کس طرح اس کی ماں اس کے لیے ایک بہتر زندگی چاہتی ہے جو صرف اس صورت میں ممکن ہو سکتی ہے جب وہ اچھی طرح سے تعلیم حاصل کرے۔

بچہ بالآخر سمجھ گیا اور اپنی ماں سے اس وعدے کے ساتھ معافی مانگ لی کہ وہ پڑھائی پر توجہ دے گا۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة