JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

میانوالی : الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تیاریاں مکمل



 میانوالی : الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تیاریاں مکمل

میانوالی: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیاہے،میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہے۔

پہلے مرحلہ میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئیں، میانوالی میں 15 ستمبر کو الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے عوام کو چند دن بعد جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، لاہور کے بعد اب پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جا ئے گا، الیکٹرک بسیں تمام متعلقہ اضلاع میں پہنچائی جا رہی ہیں،لاہور سے 27 الیکٹرک بسوں سے شروع ہونے والا منصوبہ ہر جگہ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا، 1100 الیکٹرک بسوں سے لاکھوں لوگوں کو جدید، سستی اور بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔


نامای میلپیغام