JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

سامبا بینک اورگیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ



 سامبا بینک اورگیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ

کراچی:سامبا بینک لمیٹڈ (ایس بی ایل)اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو)نے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ملک بھر میں گوکے آرامکو برانڈڈ پٹرول پمپس پر واقع سہولت اسٹورز پر آف سائٹ آٹومیٹڈ ٹیلر مشینز (اے ٹی ایمز) کی تنصیب کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنا ہے ۔

 ایم او یو پر علی رضا سید (گروپ ہیڈ-کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ، ایس بی ایل) اور محمد عمار علی طلعت (چیف اسٹریٹجی اینڈ بی ڈی او،گوپاکستان) نے دستخط کیے ۔اس تعاون کے تحت سامبا بینک گوکے منتخب پیٹرول پمپس پر آف سائٹ اے ٹی ایمز کا ایک نیٹ ورک نصب اور آپریٹ کرے گا۔ یہ اے ٹی ایمز گوکے سہولت اسٹورز کے اندر یا ان کے قریب رکھے جائیں گے ، جس سے مسافروں، سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو چوبیس گھنٹے بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔یہ اقدام دونوں اداروں کے مالی شمولیت کو بہتر بنانے ، ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینے ، اور زیادہ آمد و رفت والے مقامات پر مالی خدمات تک محفوظ اور آسان رسائی فراہم کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔


نامای میلپیغام