JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری



پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے پاسپورٹس میں بیگ لاک کو مکمل طور پر صفر کر دیا گیا۔

اس پیش رفت کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے انہیں پاسپورٹ پروڈکشن پراسس اور جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ پاکستان میں پاسپورٹ پروڈکشن کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کیلئے جدید لیمینیشن سسٹم، نئے سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسان ترین آن لائن سروسز متعارف کروا دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیگ لاک صفر کرنا محکمہ پاسپورٹ کی بڑی کامیابی ہے جس سے شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے سفارتی اور انتظامی نظام میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاکستان کے پاسپورٹ پروڈکشن کے جدید اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی قلیل مدت میں بیگ لاک کو ختم کرنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔انہوں نے پاسپورٹ سسٹم میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان میں شہریوں کو فوری سہولت ملے گی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بھی بڑی حد تک کم ہو جائیں گے۔ یہ اصلاحات پاکستان کے امیج کو عالمی سطح پر بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة