سیلاب متاثرین کیلئے نیسلے ملک پیک کے دولاکھ گلاسز عطیہ
کراچی:نیسلے پاکستان نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کی اپیل پر سیلاب متاثرین کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نیسلے ملک پیک کے 2لاکھ گلاسز عطیہ کئے ہیں۔
یہ عطیہ ٹیٹرا پیک پاکستان، بلھے شاہ پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، اومیگا ڈیری پرائیویٹ لمیٹڈ، ہیپی کیٹل اورایور فریش فارمز جیسے صنعتی شراکت داروں کے اشتراک سے کیا گیا۔جیسن آوانیسنا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا کہ ہم نے سیلاب سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے طبقات کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نیسلے ملک پیک فراہم کئے ہیں، ہم نے این ڈی ایم اے کی ہدایات پر نارووال، سیالکوٹ، وزیر آباد، حافظ آباد، چینیوٹ میں پہلے ہی سپلائی شروع کردی ہے ۔ ٹیٹراپیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہاکہ یہ عطیہ خوراک کی ہر جگہ محفوظ انداز میں دستیابی کو یقینی بنانے کے ٹیٹرا پیک کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔ بلھے شاہ پیکیجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ناصر زمان خان نے کہاکہ ہمیں نیسلے کے ساتھ 250ملی لیٹر نیسلے ملک پیک کی گتے کے ڈبوں میں پیکنگ کیلئے شراکت داری پر انتہائی خوشی ہے ۔ ۔ایور فریش فارمز کے سی ای او راشد حلیم نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں ضرورت مندوں اور مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے ۔اومیگا ڈیری کے سی ای او حنیف میمن نے کہا کہ اومیگا ڈیری فارم سیلاب سے متاثرہ طبقات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ہیپی کیٹل کے سی ای او چوہدری سلطان محمود نے ضرورت کے وقت غذائی ضروریات کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیلاب ہمیں جگانے کیلئے پیغام ہے کہ آگے بڑھیں اور مل کر اقدامات اٹھائیں۔