JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں:ربیع الاول کے جلوسوں کے انتظامات مکمل



نوشہرہ ورکاں:ربیع الاول کے جلوسوں کے انتظامات مکمل

نوشہرہ ورکاں :ربیع الاول کے جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں جلوسوں کے منتظمین حافظ قاسم مصطفائی، مفتی افتخار احمد شاکر، چیف آفیسر خالد رشید، ایم ایس رحمن سلمان، ریسکیو 1122 کے نمائندے میاں رمضان رضا، ایس ڈی او گیپکو محمد مبشر، سب انسپکٹر طاہر سجاد، صدر انجمن تاجراں محمد امین منج سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ گیارہ ربیع الاول کی رات انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس اور بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی  کے جلوس نکالے جائیں گے اس موقع پر جلوس کے راستوں کی صفائی و ستھرائی، سکیورٹی، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے دفتر میونسپل کمیٹی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے جبکہ جلوسوں سے متعلقہ تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔


نامای میلپیغام