JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

بیشتر ہسپتالوں ، مراکز صحت میں ادویات کا فقدان



 بیشتر ہسپتالوں ، مراکز صحت میں ادویات کا فقدان

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشترسرکاری ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت میں متعدد اقسام کی ادویات کا فقدان پیدا ہوگیا، شوگر ہیپاٹا ئٹس سانپ کاٹنے کی ویکسین ،اینٹی بائیو ٹک سمیت 30 اقسام کی ادویات ختم ہوگئیں۔۔۔

ادویات کی ہسپتالوں میں بروقت ترسیل نہ ہونے کے سبب مریض طبی سہولیات سے محروم ہونے لگے جس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے افسر بھی پریشان ہوگئے تاہم نئے ریٹ کنٹریکٹ کا معاملہ تاخیر کا شکارپڑا ہے اور نئے مالی سال کی ادویات کا بجٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرا ت ،وزیر آباد،منڈی بہا الدین اورحافظ آباد میں22ٹی ایچ کیو ہسپتال قائم ہیں جبکہ 250رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مراکز صحت قائم ہیں جہاں 18 سے لیکر180اقسام تک اوویات استعمال کی جاتی ہیں مگر نجی کورئیر کمپنی کی عدم توجہی اور نئی ادویات کی خریداری کا ریٹ کنٹریکٹ نہ ہونے کے سبب دیہی ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کا بحران دوبارہ پیدا ہونے لگا ہے ، گوجرانوالہ کے 802 دیہا ت کے مکین طبی سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ دیگر اضلاع کے 1672 علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، موجودہ صورتحال پر ڈاکٹرز اور عملہ بھی پریشان ہے ۔ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خریداری کا عمل جاری ہے ،جہاں ادویات کی قلت ہے وہاں ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی سطح پر ضرورت کے مطابق ادویات کی خریداری کر لیں ۔


 


نامای میلپیغام