JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں تتلے عالی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔



 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں تتلے عالی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق عمران ولد طارق محمود، سکنہ کھرڑیاں والا ضلع فیصل آباد، دکان کے آگے ترپال ڈالنے میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی کے کرنٹ کی زد میں آکر بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ زخمی کو تشویشناک حالت میں صدیق صادق ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔


مرحوم نوجوان کی ناگہانی موت پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی اور اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

نامای میلپیغام