JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور

 


پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور

لاہور:پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے ریلیف پیکیج پر غور شروع کر دیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو تجویز دی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کر دی جائے۔

وزیر تعلیم کے مطابق حتمی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مزید کہا ہے کہ اس اقدام سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت میسر آئے گی، حکومت متاثرہ طلبہ کو تعلیم کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔


نامای میلپیغام