JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں میں ڈکیتی کی واردات، شہریوں کی بہادری سے ایک ڈکیت گرفتار، دوسرا فرار


نوشہرہ ورکاں میں ڈکیتی کی واردات، شہریوں کی بہادری سے ایک ڈکیت گرفتار، دوسرا فرار

مسلح ملزمان کی جان لیوا فائرنگ سے شہری اور ان کے بھائی بال بال بچ گئے، ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیا چھین لی گئیں

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر)نوشہرہ ورکاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو موقع پر ہی دھر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ منگل کے روز صبح 11 بج کر 45 منٹ پر سیم نالہ کے قریب کرڑ گائو ں روڈ پر پیش آیا۔

معروف سیاسی و سماجی رہنماء بشیر گجر آف مہار نے بتایا کہ مدعی راحیل احمد بن محمد بشیر گجر نوشہرہ ورکاں کی طرف جا رہے تھے کہ دو مسلح ڈکیتوں نے انہیں روک کر شناختی کارڈ، موبائل فون، اے ٹی ایم بینک کارڈ، ایک لاکھ روپے نقدی، اہم کاغذات اور 125 موٹر سائیکل (ماڈل 2023)چھین لی۔ اسی دوران ملزمان نے جان لیوا فائرنگ بھی کی، تاہم وہ اور ان کے بھائی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

راحیل احمد نے بتایا کہ فائرنگ کے باوجود انہوں نے اور ان کے بھائیوں نے ڈکیتوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور بالآخر ایک ملزم کو قابو کر لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔ اہل علاقہ نے بھی اس موقع پر بھرپور تعاون کیا۔ گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پکڑنے جانے والے ملزم کا تعلق شیخوپورہ کے نواحی گائوں سے بتایا جاتا ہے ۔




نامای میلپیغام