JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

مسلم لا ء کالج نوشہرہ ورکاں باضابطہ طور پر رائل لا ء کالج گوجرانوالہ سے الحاق یافتہ ہے:ٹی بی اے

 نوشہرہ ورکاں(سٹی رپورٹر)مسلم لا کالج نوشہرہ ورکاں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں ابو سفیان ارشد نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کی جانب سے ان کے ادارے کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا گیا، جس میں پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہ ہونے پر وضاحت طلب کی گئی اور پانچ یوم کے اندر متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے مسلم لا کالج کے مکمل الحاقی کاغذات پیش کیے۔ میاں ابو سفیان ارشد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لا کالج نوشہرہ ورکاں باضابطہ طور پر رائل لا کالج گوجرانوالہ سے الحاق یافتہ ہے اور تمام تعلیمی و قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وضاحت اور دستاویزات کے بعد تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران مطمئن ہو گئے اور انہوں نے تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کر کے عوام و طلبہ کو مطلع کر دیا۔ میاں ابو سفیان ارشدنے تصدیقیسرٹیفکیٹ  جاری کرنے پر TBAکی رجیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میرے ادارے پرصدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں چوہدری حسن ولائیت تارڑ ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری چوہدری علی حسن نواز ورک ایڈووکیٹ سمیت TBAرجیم نے اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے بڑے اعزا ز کی بات ہے ۔اس موقع پر میں رجیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا انتہائی مشکور ہوں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ مسلم لا کالج نوشہرہ ورکاں علاقے میں معیاری قانونی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔

نامای میلپیغام