JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں: فروٹ فروش کے گھر سے پیٹی بند نعش برآمد، ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)محلہ صدیق سویٹ شاپ/مین بازار میں خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ریڑھی بان فروٹ فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر کے لاش گھر کی پیٹی میں چھپا رکھی۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ملزم مکان خالی کرنے کی غرض سے سامان رکشہ پر لاد رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملک اعجاز نامی فروٹ فروش کچھ عرصہ قبل محلے میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوا تھا۔ دو روز قبل اس نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کر کے اس کی نعش پیٹی میں بند کر دی۔ آج جب وہ کرایہ کا مکان خالی کرنے کے لیے رکشہ منگوا کر سامان لوڈ کر رہا تھا تو رکشہ ڈرائیور نے پیٹی اٹھانے کی کوشش کی جو غیر معمولی طور پر وزنی محسوس ہوئی۔ ڈرائیور کے استفسار پر پیٹی کھولی گئی تو اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاش برآمد ہوتے ہی ملک اعجاز نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اہل محلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا تعاقب کر کے قابو پا لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی جبکہ ملزم ملک اعجاز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ قتل کی واردات ایک یا دو روز قبل کی گئی تھی۔ مقتول کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملک اعجاز فروٹ فروشی کے پیشے سے وابستہ تھا اور بظاہر عام زندگی گزار رہا تھا، تاہم اس اندوہناک واقعے نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور پولیس کو سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔



نامای میلپیغام