JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پاکستان اور چین میں 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط



 پاکستان اور چین میں 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ارومچی، اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے گئے۔

 جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے ۔صدر کے دورہ چین کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ بعد ازاں صدر آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے ، پارٹی کے سیکرٹری نی ژوانگ نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ، اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفیر بھی موجود تھے ۔ 


الاسمبريد إلكترونيرسالة