JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں: ببر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار، سامان ضبط

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی زیر نگرانی ببر روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران روڈ پر قائم عارضی اور پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ فٹ پاتھوں اور سڑک پر رکھا گیا سامان بھی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات سے نجات ملے۔ آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر رکھا گیا سامان ضبط کیا گیا، جبکہ بعض مقامات پر تعمیر کردہ پختہ تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔

نامای میلپیغام