ایس ڈی پی او عمران بیگ کا پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ
نوشہرہ ورکاں:ایس ڈی پی او سرکل نوشہرہ ورکاں محمد عمران بیگ نے پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر عظمت علی ملہی اور پرنسپل علی وسیم طور نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ انہیں کالج کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرایا اور کالج کے تدریسی عمل بارے بریفنگ دی ۔ڈی ایس پی عمران بیگ نے کالج کے نظم وضبط کو سراہا اس کی جدید ترین عمارت اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کو پسماندہ علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے سنگ میل قرار دیا۔